ایران و پاکستان کے درمیان پارلیمانی ہم آہنگی اور برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اولین ترجیح ہے، قالیباف
ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینا ایران کا اہم ہدف ہے، پاکستان کے عوام اور قیادت نے 12 روزہ جنگ میں ایران کی بھرپور حمایت کی۔
