پاکستان نے ایک بار پھر ایران پر اسرائیلی جارحیت کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دے دیا
پاکستانی قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نے جنیوا میں عالمی پارلیمانی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحفظ کے زیر عنوان منعقدہ نشست سے خطاب میں عالمی امن وسلامتی کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے منشور کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔