کیا سعودی عرب "معاویہ" سیریز کے ذریعے اسلامی تاریخ کو مسخ کر رہا ہے؟
سعودی چینل ایسٹ براڈکاسٹنگ سینٹر کی جانب سے اموی خلیفہ کی زندگی کے بارے میں ٹی وی سیریز "معاویہ" کے عنوان سے ریلیز کی گئی ہے جس پر عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے باعث پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ مصر کی جامعہ الازہر نے بھی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔