شام میں دہشت گردوں کا دوبارہ فعال ہونا ایران اور عراق کے لئے باعث تشویش ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام میں امن و استحکام کی خراب صورت حال، ارضی سالمیت کا تحفظ اور دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مقابلہ دونوں ممالک کے مشترکہ خدشات ہیں۔