نئے ہجری شمسی سال 1402 کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام نوروز
رہبر معظم انقلاب نے فرمایاکہ میرے خیال میں سنہ 1402 میں بھی ہمارا کلیدی مسئلہ، معیشت کا مسئلہ ہی ہے۔ مطلب یہ کہ ہمارے مسائل کم نہیں، مختلف مشکلات ہیں، ثقافت کے شعبے میں، سیاست کے شعبے میں لیکن اس سال میں بھی ہمارا اصلی اور بنیادی مسئلہ، معیشت کا ہی ہے۔