ایران، تہران سمیت مختلف شہروں میں شہید سید حسن نصر اللہ کی برسی کی تقریبات+ ویڈیو، تصاویر
ایران میں شہید سید حسن نصراللہ اور حزب اللہ لبنان کے دیگر شہداء کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، ملک بھر میں اجتماعات اور تقریبات منعقد ہوئیں۔
ایران میں شہید سید حسن نصراللہ اور حزب اللہ لبنان کے دیگر شہداء کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، ملک بھر میں اجتماعات اور تقریبات منعقد ہوئیں۔
نوجوانوں کی تحریک GenZ 212 کے زیر اہتمام میں ملک گیر احتجاج، صحت و تعلیم کے بجائے اسپورٹس پر بجٹ خرچ کرنے پر حکومت پر شدید تنقید
انصار اللہ کے سربراہ نے عرب حکمرانوں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا اصلی ہدف فلسطین میں صہیونی حکومت کے مفادات کی تکمیل اور غزہ سے مقاومت کا خاتمہ ہے۔
تہران اور ماسکو کا دوطرفہ تعاون کو ہر شعبے میں گہرا اور مستحکم کرنے کا عزم، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط شراکت داری کا آغاز
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ نہ صرف اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک ہے بلکہ ہر مرتبہ جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی قراردادوں کو ویٹو کر کے مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت پر دشمن کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے سلامتی کونسل کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ویٹو نے صہیونی حکومت کو فلسطینیوں کے حقوق پامال کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
فلسطینی مقاومت نے اشدود اور عسقلان کے اطراف میں صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا، خطرے کے سائرن اور دھماکوں کی گونج سے علاقہ لرز اٹھا۔
عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی نئی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو پشیمان کن جواب دیا جائے گا۔