عالمی برادری یمن پر فوجی جارحیت سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری اور اسلامی ممالک کو یمن کے مظلوم عوام کی حمایت اور امریکہ اور برطانیہ کی فوجی جارحیت کے خلاف اپنے قانونی اور انسانی فرائض کو پورا کرنا چاہیے۔